Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کراچی میں گیس ناپید، حکومت کے مقررہ اوقات میں بھی غائب

کراچی(نیوز ڈیسک)گھروں میں گیس غائب، ماچس کی تیلیاں جلاجلا کر قوم عاجز آگئی۔کراچی میں گیس ناپید ہوگئی اور گھریلو صارفین کے چوہلے ٹھنڈے پڑ گئے، ایسے میں سلینڈربیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔حکومت کے مقرر کردہ اوقات میں بھی گیس بالکل غائب ہے جس وجہ سے گھریلو صارفین کو مہنگا سلینڈر خریدنا پڑ رہا ہے جس کے باعث تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقے کی جیبیں خالی ہوگئیں، مہنگائی کے ستائے افراد کے لیے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا بھی دشوارہوگیا۔