اہم خبریں

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا روزنامہ اوصاف کے ٹی وی چینل اے بی این نیوز کا دورہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی زمرد خان نے روزنامہ اوصاف کے ٹی وی چینل اے بی این نیوز کا دورہ کیا۔چیف ایڈیٹر مہتاب خان اور گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان نے ان کا استقبال کیا۔زمرد خان نے اے بی این نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی بھی کی۔انہوں نے ٹی وی چینل کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ اوصاف کی طرح اے بی این نیوز بھی کامیاب ہوگا۔اس ٹی وی چینل کی کامیابی کیلئے بھرپورمدد کرینگے۔انہوں نے اے بی این نیوز کے سٹاف کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں