اہم خبریں

وزیراعظم کا شہید نوید صادق کیلئے ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کیلئے ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کیلئے ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر جاکر شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

متعلقہ خبریں