اہم خبریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد آفاق احمد نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرا مقصد سب کو جوڑنا اور کراچی کی عوام کو سکون فراہم کرنا ہے، شہر میں بے روز گاری، جرائم سمیت دیگر کئی مسائل ہیں، لہٰذ ا ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے آفاق احمد سےکراچی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ فواد کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دوں گا،نیز گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد نے متحدہ پاکستان کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی عدم استحکام سے متاثر ہوا ہے، مشترکہ مسائل پر ساتھ بیٹھا جا سکتا ہے، اسی لئے مہاجر قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج میں شریک ہوگی جب کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر بھی ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں