اسلام آباد( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے خیبر باڑہ بازار میں تحصیل کمپائونڈ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سےہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔دہشتگرد وں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ۔ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔















