گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی بھتہ مانگنے سے متعلق خبروں کی تردید

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے بھتہ مانگنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان میں غلام علی نے کہا کہ انہیں بھتے کے لیے نا کوئی پیغام وصول ہوا اور نہ کوئی فون آیا۔ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اور من گھڑت ہیں۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بھتے کے واقعات پر بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے بھی بھتا مانگا گیا۔بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر قانونی سم اور موبائل استعمال کیے جارہے ہیں۔