Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

حیدرآباد میں پی ایس ایل کے میچز کرائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کرائے جائیں۔پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران خرم سومرو اور کلیم اللّٰہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاریخی گراؤنڈ کی بہتری کے لیے سندھ حکومت پی سی بی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے پی سی بی کے ممبران کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کے کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ میچز میں مناسب موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو بھی پی سی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔اس موقع پر پی سی بی کے ممبران نے وزیراعلیٰ سندھ کا کرکٹ کے حوالے سے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔