سواں پل پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ڈمپر نے پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)سواں پل پر سیمنٹ سے بھرےڈمپر نے بریک فیل ہونے کے بعد پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا، 7 افراد جاں بحق دس سے زیادہ زخمی،ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا،تین کی حالت تشویشناک۔ذرائع کے مطابق سواں کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے چار کاروں اور سوزوکی پک اپ کو ٹکر مار دی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈیڈ باڈی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،