وزیر اعظم سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور اراکین پارلیمنٹ کے وفود کی ملاقاتیں

سیالکوٹ(  اے بی این نیوز  )وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں سابق رکن اسمبلی نیلسن عظیم، سابق ارکان صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ، رانا لیاقت، عارف اقبال، رانا افضال، رانا عبدالستار، چودھری اکرام منشاء اللہ بٹ ، مسز شہزاد گلناز، ذیشان رفیق، محمد رفیق مغل اور خواجہ مقصود اختر شامل تھے، اس موقع پر مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ، رانا شمیم احمد خان بھی موجود تھے۔اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ملکی کی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اراکین نے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ کی انتظامیہ کو قومی و موجودہ شاہراہوں کی تعمیر، مرمت و بحالی کی ہدایت جاری کی۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالغفور ملک، سینئر نائب صدر وہاب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید، وومن چیمبر کی صدر ڈاکٹر مریم نعمان، ارشد بٹ، سہیل برلاس اور سرفراز بھٹی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، وفد نے آئی ایم ایف معاہدے کی حتمی منظوری اور ملک کی معاشی بحالی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔