اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں،ضلع خیبر میں تباہی،2افراد جاں بحق

خیبر (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں،ضلع خیبر میں تباہی،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،طوفانی ہوائی سے کھمبے اُکھڑنے کی وجہ سے بجلی نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر سمیت گردونواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے میں دو افراد بہہ گئے ، شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے،تیز ہوا ؤں سے بجلی کے کھمبے گرگئے ،بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔پشاور میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔لاہور، مری، میانوالی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں