کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ این ایف سی پر وفاق کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، گزشتہ 8 سال سے اس آئینی شق کو پامال کیا جارہا ہے۔کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل ہر جگہ آئینی تقاضوں کا خوب چرچہ ہے، این ایف سی کے آئینی تقاضے کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ پی پی ایل کے واجبات کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے،نیا این ایف سی ایوارڈ نہ آنے سے بلوچستان کو 300 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔















