اہم خبریں

بدین،3سگے بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

بدین( نیوزڈیسک) والدین کی دنیا اجڑ گئی، 3 معصوم بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔یہ افسوسناک واقعہ بدين کے نواحی علاقے تلہار میں پیش آیا جہاں رہائشی رفیق میمن کے گھر میں 3 بیٹوں کی لاشوں نے قیامت برپا کر دی۔اطلاعات کے مطابق بچے تالاب میں نہا رہے تھے جب پانی کی بے رحم حرکات کی نذر ہوگئے، ریکسیو ٹیم نے بچوں کی لاشیں نکال کر اہل خانہ کو دیں تو گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

متعلقہ خبریں