راولپنڈی ( اے بی این نیوز )کینٹ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی کا معاملہ،راولپنڈی کے بیشر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،بجلی کی عدم دستیابی سے شہری اور کاروباری طبقہ شدید پریشان ہیں،گرڈ اسٹیشن کے چھ فیڈر سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔راجہ بازار، لیاقت باغ، ڈھوک پراچہ، سکستھ روڈ سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔















