اہم خبریں

لاہور، گجر پورہ کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور( اے بی این نیوز   )داتا دربار، مصطفی اباد, گجر پورہ کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمدہو ئی ہیں، داتا دربار بلال گج کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، مصطفی آباد کے علاقہ سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ، گجر پورہ کوٹ، خواجہ سعید کے علاقہ سے 60 سالہ شخص کی لاش برآمدہو ئی ہے، متوفی کی شناخت 60 سالہ مصطفی کے نام سے ہوئی ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق خاتون سمیت تینوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ،لاہور: پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں