اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران سپہ سالار دفاع اور سیکورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔















