کراچی ( اے بی این نیوز ) اگست میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے جارہی ہے،اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں سیٹ اپ آتا ہے،وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے نگران وزیر اعلیٰ منتخب کرتے ہیں،یہ ایک آئینی زمہ داری ہے ہم پوری کریں گے، ہم کہیں نہیں گئے موجود ہیں، قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلی سندھ کو آج میں خط بھی لکھا ہے،جب چاہیں ہم مشاورت کے لئے تیار ہیں،ہمیں بلائیں پھر چاہے بیل پر یا جیل سے آئیں لیکن ضرور آئیں گے،فاروق ستار نے کہا رانا انصار کو اپوزیشن لیڈر کے لئے ایم کیو ایم نے منتخب کیا ہے،فاروق ستار کے منتخب کرنے سے کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا،اپوزیشن لیڈر کی سلیکشن کے لئے اکثریت اراکین کی سائنیں چاہیے،رانا انصار ہماری بہن ہیں اچھی سیاستدان ہیں،میں ان کی قدر کرتا ہوں اگر اکثریت پوری ہوگی تو ویلکم کروں گا،اگر ایک سائن کم ہوگی تو میں خود کر دونگالیکن پوری اکثریت لائیں اور اپوزیشن لیڈر منتخب کرائیں،اگر غیر قانونی طریقے سے سلیکشن کی گئی تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔















