اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی، آبپاشی اور زراعت کے شعبے میں تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ، ڈیمز ہماری لائف لائن ہیں اور ان کی جلد اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو دیامر بھاشا، داسواور مہمند ڈیمز پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیمز ہماری لائف لائن ہیں اور ان کی جلد اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انرجی، آبپاشی اور زراعت کے شعبے میں تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سے میٹنگ میں ڈیمز کیلئے مزید مالی معاونت پر بات چیت کی جائے گی، ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کی تعمیر کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔















