اہم خبریں

اگلے 24-48 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اگلے 24-48 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع،ملحق نشیبی علاقے ممکنہ اثرات کے زیرِ اثر آسکتے ہیں. این ڈی ایم اے اپ ڈیٹ کے مطابق علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہوا، آندھی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے.نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے،تیز آندھی و گرج چمک سے کمزور اور خستہ حال بجلی کے کھمبوں، سولر پینل، بل بورڈز، اونچے درختوں یا زیر تعمیر عمارتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ضلعی انتظامیہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری بشمول ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی یقینی بنائیں.انتظامیہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انڈر پاس اور نشیبی سڑکوں سے نکاسی آب آپریشن کے دوران مترادف ٹریفک پلان کو یقینی بنائے.متعلقہ ضلعی انتظامیہ اسٹاک ٹیکنگ کی تکمیل کو یقینی بنائیں. سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں مانیٹرنگ جاری رکھیں.پی ڈی ایم اے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے انخلاء کو یقینی بنائےاین ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور مقامی محکمے سڑکوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنائیں۔ریسکیو سروسز، افواج پاک، متعلقہ علاقوں میں متحرک این جی اوز ایمرجنسی عملہ/مشینری اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کیلئے تیار رہیں

متعلقہ خبریں