اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے،جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے نو مئی کے واقعات بارے سوالات کیے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئیں،آٹھ مارچ اور نو مئی کو زمان پارک سے آپریٹ ہونے والے روابط بارے شواہد دکھائے گئے ،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے،چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے ہیں۔















