اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2023 بارے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن فیس میں 3 سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کو پاس کرنے کی شرع ایم بی بی ایس کیلئے 55فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 50 فیصد مقرر۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کا نتیجہ ہر صوبے کا پورے پاکستان کے لئے یکساں ہوگا ۔
















