اہم خبریں

دو سو من سے زائد گندم کی سٹوریج پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(  اے بی این نیوز    )سیکرٹری خوراک کی جانب سے دو سو من سے زائد گندم کی سٹوریج پر پابندی عائد کر دی گئی،اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں پچہتر روپے فی من اضافہ ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں چالیس کلو گرام گندم سینتالیس سو پچیس روپے ہوگئےآٹا بیس کلو کا تھیلا اٹھائیس سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے،صورتحال برقرار رہی تو گندم کی قلت اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے،سیکرٹری خوراک نے جلدبازی میں یہ اقدام اٹھایا،سیکرٹری خوراک نے کہا کہ کوئی بھی شخص دو سو من سے زیادہ گندم ذخیرہ نہیں کرسکتا،اس پالیسی سے گندم کے نرخ مزید بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں