چکوال(نیوزڈیسک)چکوال میں آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔چکوال پولیس کے مطابق نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کیا گیا ہے۔چکوال پولیس نے بتایا کہ نجف حمید نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملازمین گھر سے 1 کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور 1 آئی فون 13 پرو موبائل چرا کر لے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جب وہ واپس آئے تو گھر میں موجود سیف سے 1 کروڑ 7 لاکھ روپے کی نقد رقم اور موبائل فون غائب تھا۔















