اہم خبریں

پاکستان کے مستقبل کو ایجادات کے ذریعے روشن کریں ،احسن اقبال

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان کے مستقبل کو ایجادات کے ذریعے روشن کریں ،دنیا میں ترقی کی رفتار روز بروز بڑھتی جارہی ہے،ڈیجیٹل کے بعد اب دنیا الیکٹران کی سپیڈ سے بڑھ رہی ہے،پاکستان کے ہیومین ریسورس کا بڑا ذخیرہ ہے،پاکستان کی طاقت ایٹمی بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں ،جب حکومت سنبھالی تو کیا جارہا تھا کہ پاکستان چند ماہ مشکل سے گزارے گا ،ملک کی معیشت کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے ریاست کو تباہ کرنے کا نہیں سوچا تھا،لیکن ایک سیاسی جماعت اپنے فائدے کیلئے ملک کیخلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے ،ہم نے بھی کئی سال جیلیں کاٹیں لیکن کبھی ملک کیخلاف بات نہیں کی،پیپلز پارٹی نے جنرل ضیاء کے دور میں جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے لیکن ملک کیخلاف ایک لفظ نہیں بولا،پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی اداروں کو یہ نہیں کہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے دیں ،ایک واحد جماعت پی ٹی آئی ہے جو بیرون ممالک سے کہتی ہے پاکستان کی امداد نہ کریں اور اسے ڈیفالٹ ہونے دیں۔

متعلقہ خبریں