اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے 17 جولائی کا ججز روسٹر جاری کردیا،سپریم کورٹ میں 17 جولائی کو مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ بینچز تشکیل،نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی کسی بینچ کا حصہ نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے،بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر دو میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے،بینچ نمبر تین جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا،دن ساڑھے گیارہ بجے کے بعد بینچ نمبر چار میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہونگے،دن ساڑھے گیارہ بجے کے بعد بینچ پانچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا،جسٹس عائشہ ملک پہلی بار بینچ کی سربراہی کریں گی،17 جولائی کو کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے بھی بینچ تشکیل،کوئٹہ رجسٹری میں بینچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔















