سابق ڈپٹی اسپیکرکے والد عبد القیوم عباسی کو رہا کر دیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )انسداد دہشت گرد ی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار سابق ڈپٹی اسپیکر کے والد کو رہا کردیا گیا ، انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے احکامات جاری کیئے ،سٹی پولیس نے مقدمہ کی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی تحقیقات کے دوران عبد القیومٔعباسی سے حاصل معلومات کے بعد انھیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے والد عبد القیوم عبا سی کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا