سوات ( اے بی این نیوز )اسلام آباد چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ،چیئرمین واپڈا نے ڈائی ورشن سکیم سمیت تمام اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن سکیم مکمل ہونے پر آئندہ لو فلو سیزن میں دریائے سوات کا رُخ موڑدیا جائے گا۔ہدف کے مطابق ڈائی ورشن سکیم مکمل کرنے کے لئے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔
اس مو قع پر چیئرمین واپڈا نے ہدایت دی کہ مہمند ڈیم کی تعمیراتی سائٹس کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں۔مہمند ڈیم کی تکمیل کے دورانیہ میں کمی لائی جائے،دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہےمہمند ڈیم کی تکمیل پر 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ، 800میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ڈیم کی بدولت 18 ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی، ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو اضافی پانی بھی فراہم ہوگا،منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گامہمند ڈیم سے پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا















