اسلام ااباد ( اے بی این نیوز )سی ڈی اے کو اسلام آباد کا کُوڑا آئی الیون میں ڈمپ کرنے سے روکنے کا حکم جاری،اسلام آباد کے انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبیونل نے شہری کی شکایت پر حکم جاری کیا، ٹریبیونل کے حکم کے مطابق آئندہ حکم تک اسلام آباد کا کُوڑا آئی الیون میں ڈمپ نہیں کیا جائے گا،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن 21 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب، سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ آئی الیون کُوڑا ڈمپ کرنے کا نہیں بلکہ منتقلی کا مقام ہے، آئی الیون سے کُوڑا ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ٹریبیونل کے حکم پر رپورٹ جمع کرائی۔















