اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔















