Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

10 سالہ بچی سمیت 3 افراد کا قتل، قبائلی جھگڑے کی فوٹیج سامنے آ گئی

گھوٹکی(اے بی این نیوز )سندھ کے ضلع میں قبائلی تنازع پر بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی میں قبائلی تنازع پر 10 سالہ بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا، لرزہ خیز واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔یہ واقعہ گزشتہ رات گھوٹکی کے انورآباد میں موجود ایک دکان میں پیش آیا، فوٹیجز میں دو موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، دو نقاب پوش ملسح ملزمان اندھا دھن فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ماموں اور کمسن 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں تیسرا افراد راہگیر ہے جبکہ زخمی افراد میں بھی راہ گیر شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازع پر یہ واقعہ پیش آیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔