اہم خبریں

سیشن جج بہنوئی اور دو بچوں سمیت ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم(  اے بی این نیوز  )سیشن جج پتوکی راجہ مبین اپنے بہنوئی اور دو بچوں سمیت نہاتے ہوئے مقامی ڈیم میں ڈوب کر دم توڑ گئے۔سیشن جج راجہ مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے ہوئے تھے، سیشن جج کے ایک بیٹے کی عمر 16 جبکہ دوسرے کی 18 سال تھی۔جج راجہ مبین کے بہنوئی اور دونوں بیٹوں کی لاشوں کو ڈیم سے نکال لیا گیا ہے، راجہ مبین کے بہنوئی اور ایک بیٹے کی لاش مقامی افراد نے نکالی، دوسرے بیٹے اور سیشن جج کی لاشوں کو ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں