راولپنڈی ( اے بی این نیوز )کینٹ بورڈ کی حدود میں لگائی جانے والی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان، 3 ہزار روپے سرکاری فیس کی بجائے 4 ہزار روپے وصول کیے جانے کا انکشاف، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دور دراز سے آئے بیوپاری مایوسی کا شکار ہیں، کو ئی بھی پرسان حال نہیں،منڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، بیوپاری کہتے ہیں کہ ہم اپنی دہائی کس کے پاس لےکر جائیں، اپنے مسائیل کس کو سنائیں،جو فیس مقرر کی گئی ہے اس سے بھی زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔















