اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عسکری ٹاور حملہ کیس ، پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی ، انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج خدیجہ شاہ عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی دلائل سننے کے کے بعد عدالت نے پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔















