ایتھنز(نیوزڈیسک)یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے مزید دو نوجوانوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ اس شہر سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 11 ہوگئی۔کشتی ڈوبنے کی خبر جب لواحقین تک پہنچی تو کہرام مچ گیا، نوجوانوں کے اہلخانہ نے اپنے بیٹوں کی تلاش کیلئے حکام سے اپیل کی ہے۔کشتی حادثے میں لاپتہ نوجوان بلال رضا اور میاں عمر کا تعلق بھانو پنڈی کے علاقے سے ہے، ان کے والدین نے نوجوانوں سے آئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔لاپتہ نوجوان بلال رضا کے والد نے کہا کہ آئندہ کوئی نوجوان ایسی غلطی نہ کرے۔اسی گاؤں سے 3 نوجوان رانا نقاش نامی ایجنٹ کے ذریعے یونان گئے تھے۔















