کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کل حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہو گی، ان سے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ کل سندھ بھر میں ہیڈ کونسلز کی تقریب حلف برداری ہو گی اور اس سے کراچی بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہو جائے گا۔















