اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں ڈوبنے والی کشتی کے سوار پاکستانیوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے،قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی کشتی سمیت سمندر میں ڈوب گئے، واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔















