ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این آئی ایچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ25مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر میں مختلف شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 478 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسسز کی شرح 1.05 فیصد رہی،لاہور میں 368 ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسسز کی شرح 0.54 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 368 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ وہاں پر شرح 0.54فیصد رہی۔