اہم خبریں

پلان بی پر پبلک میں بات نہیں ہوسکتی،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پلان بی پر پبلک میں بات نہیں ہوسکتی،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،اسحاق ڈار کا دعویٰ کہتے ہیں ، آئی ایم ایف سے بات چیت میں بڑے مسائل سبسڈی کے ہی تھے،بجٹ میں1074ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے۔۔ پیٹرول پر سبسڈی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی،اس سے بجٹ کا لینا دینا نہیں، تعمیراتی صنعت کو مراعات دی گئی ہیں، زرعی مشینوں کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 450ارب روپے رکھے ہیں، صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کی اسکیم لارہے ہیں،بیوائوں کے ذمے قرضے حکومت خود ادا کرے گی،فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل سے متعلق نجکاری کو دیکھاجارہاہے،، آئندہ مالی سال ترقی کی شرح کو 3.5فیصد رکھا ہے، افراط زر کا ہدف 21 فیصد ، جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 8.7 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں