چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل بےنقاب

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل بےنقاب، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کے خلاف دھوکہ دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے صرف 13کروڑ میں خریدی،ضلع لیہ میں 5ہزار 261 کنال اراضی دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 2021-22 میں خریدی گئی، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور اسکے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی، دھوکہ دہی میں ملوث دیگر افسروں اور اہلکاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیاجائےگا۔