اہم خبریں

ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،دونوں ممالک یک جان دوقالب ہیں ،شہباز شریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز        )وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہاکہ رجب طیب اردگان عظیم رہنما ہیں ،ترکیہ نے عوام نے اردگان پرغیرمتزلزل اعتماد کیا،برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط کرناچاہتےہیں ،ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،دونوں ممالک یک جان دوقالب ہیں ،اتوار کوترکیہ کے میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اردگان کے ساتھ بہت قربت سے مل کرکام کرناچاہتاہوں،ترک سرمایہ کاروں کوپن بجلی منصوبوں کی بھی دعوت دیتے ہیں ،ترکیہ کی ٹیکنالوجی اورپاکستان کی افرادی قوت بہترین ثابت ہوسکتے ہیں ،آئندہ تین سال میں باہمی تجارت کو5ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے ،پاکستان اورترکیہ کے درمیان ریل نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہوسکتاہے

متعلقہ خبریں