اسلام آباد(اے بی این نیوز )معیشت کو دستاویزی بنانا وقت کی ضرورت ہے،زکوٰۃ کے مقابلے میں انکم ٹیکس کی شرح ہمارے ہاں زیادہ ہے،بحیثیت مجموعی قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایف بی آر سے متعلقہ اصلاحات کی کوشش کی،وزیراعظم کی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے چئیرمین اشفاق تولہنےتقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سرمایہ کار کو ہی معلوم نہیں کہ وہ حقیقی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، یہاں ایک اتھارٹی دوسری اتھارٹی کو ہی تسلیم نہیں کرتی حکومت کی کوشش ہے کہ جو جو جس سیکٹر کو سہولیات درکار ہیں فراہم کریں۔















