اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جولائی کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335.18 روپے سے کم ہو کر 334.18 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال















