اہم خبریں

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات، اہم سفارتی پیش رفت

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات،اہم سفارتی پیش رفت

دوحہ (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر داخلہ خلیفہ بن حمد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔


قطری وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور مستقبل میں مختلف شعبوں بالخصوص سکیورٹی کے میدان میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات 2026، پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے

متعلقہ خبریں