اہم خبریں

صارفین ہوشیار، بجلی بندش کا مکمل شیڈول جاری

صارفین ہوشیار، بجلی بندش کا مکمل شیڈول جاری

کراچی (اے بی این نیوز)ے الیکٹرک نے پیر 27 جولائی 2026 کو کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام (مینٹیننس شٹ ڈاؤن) کے باعث کئی گھنٹوں کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مختلف فیڈرز پر مرحلہ وار مرمتی کام کیے جائیں گے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں 9 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید بہتر، محفوظ اور مستحکم بنانا ہے تاکہ مستقبل میں صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ کمپنی کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک شیڈول کے مطابق کام جاری رہے گا، جس کے دوران متاثرہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

بجلی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 35th Street Kh-e-Khalid، 3H RMU، 51-C Area، 7-A RMU، AB Gases، علی دولت، اللہ نور، امین آباد، کیفے بھنگوریا، کوسٹل اسٹریٹ، ڈیفنس فیز 7، ڈی ایچ اے گالف کلب، ڈی ایچ اے فیز 8 (S/S-14)، ایمبیسی ولا، ایکسٹینشن RMU، گلوب سینٹر، گوہر گرین سٹی، گل ٹیلی فون ایکسچینج، گلستان CHS-1، گلشنِ فیصل، اقبال پلازہ، جمالی برج، جمعہ بلوچ، کمال پارک، کاظم آباد RMU، خرم آباد، کے این سٹی، کورنگی چڑیا گھر اور لانڈھی بی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لاسی RMU، ملیر کالونی “C”، مسجدِ قباء، محکمہ موسمیات، ایم جی انڈسٹریز RMU، ملا عیسیٰ گوٹھ RMU، این ایم پولٹری فارم، ناگوری ہسپتال RMU، نیرنگ سنیما، نیوی ہاؤسنگ اسکیم، این ای ڈی RMU، پی اے ایف ملیر کینٹ، پنک پارک RMU، پول نمبر 56 RMU، پرائم پیک، روٹی پلانٹ، سیفی فاؤنڈیشن، شاہین گرڈ RMU، شاہ ولی اللہ، سلور ٹاؤن، سووینئر ٹوبیکو، سلطان پلازہ، تصویر محل، ٹوڈیز ریسٹورنٹ، ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹرک اسٹینڈ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بھی بجلی بندش سے متاثر ہوں گے۔

کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرمتی کام کے دوران پیشگی انتظامات مکمل کر لیں اور بجلی کی بندش کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے امور ترتیب دیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ صارفین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال مہنگے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

متعلقہ خبریں