اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رُخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا،چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) کو دیا مر بھاشا ڈیم کے دورے پر پراجیکٹ حکام کی بریفنگ،دریائے سندھ کا رُخ موڑنا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیرکیلئے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہےرخ موڑنے کے بعد دریائے سندھ ڈائی ورشن سسٹم سے گزر کر ڈیم سائٹ سے زیریں جانب دوبارہ اپنے قدرتی راستے سے جاملے گادیا مر بھاشا ڈیم کی 13سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہےچیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیاچیئرمین واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیاچیئرمین واپڈا نے داسو ہائیڈرو منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔















