اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رواں مالی سال کا اقتصادی سروے کل پیش کیا جائے گا،سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ اعشاریہ 3فیصد،مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک ریکارڈ ہوئی، جی ڈی پی کا حجم 84 ہزار 6 سو ارب سے زائد ریکارڈ کیا گیا،زرعی شعبے کی شرح نمو ایک اعشاریہ 55فیصد ریکارڈ کی گئی،،رواں مالی سال برآمدات 25ارب 36کروڑ ڈالر رہیں،،متعین ہدف حاصل نہ ہوسکا۔















