ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار362 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.39 فیصد رہی، این آئی ایچ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 62 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پیرکو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 62 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں مختلف شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹس میں سے اسلام آباد میں 195 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسسز کی شرح 2.05 فیصد رہی جبکہ لاہور میں 771 ٹیسٹوں میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسسز کی شرح 0.78 فیصد رہی۔