اہم خبریں

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجرا اورتصدیقی عمل گھر پرممکن ہوگا۔ذرائع کے مطابق نادرا بائیکر سروس کی سہولت کے تحت شہری نادرا کےعملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھرپر بلواسکیں گے، جبکہ اس سہولت کو حاصل کرنے کیلئے عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم اداکرنی پڑے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بائیکر سروس کا عملہ گھرپر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگرمراحل طے کرے گا، سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کےلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کو گھر پرنادرابائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں