راولپنڈی(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو پنشن میں چھٹیوں کا ملنے والا معاوضہ کم کر دیا،سالانہ مخصوص چھٹیوں کا معاوضہ ملازم کی موجودہ تنخواہ کی بجائے ابتدائی تنخواہ کے مطابق دیے جانے کا فیصلہ،محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن پالیسی میں لیو انکشمنٹ میں ترمیم نوٹفکیشن جاری کر دیا،سرکاری ملازمین کو پالیسی کے مطابق 12 اور 25 چھٹیوں کی رعایت دی جاتی ہے، چھٹیوں نہ کرنے کی صورت میں ان کا معاوضہ پنشن میں شامل ہوتا ہے، سابقہ پالیسی کے مطابق ان چھٹیوں کا مجموعی معاوضہ ملازمین کی موجودہ تنخواہ کے مطابق دیا جاتا تھا، نئی پالیسی میں معاوضے کو ابتدائی تنخواہ کے مطابق ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی پالیسی سے ملازمین کی پنشن میں لاکھوں روپے کمی آ جائے گی،محکمہ خزانے کی نئی پالیسی پر اساتذہ و کلریکل تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔















