اہم خبریں

سپریم کورٹ نے خواتین کی ہراسگی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں صدر مملکت اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صدر مملکت کو دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کریں، صدر مملکت اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون کو غلط انداز میں سمجھا، صدر مملکت اور ہائیکورٹ نے ہراسگی کا مطلب جنسی ہراسگی لیا،دونوں فورمز نے کیس میں درخواست گزار کے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، ہراسگی کے معاملات میں متاثرہ فریق کا نکتہ نظر دیکھا جاتا ہے، ہراسگی کا تعین کرتے ہوئے معقول خاتون کے معیار کو سامنے رکھا جائے گا،موجود کیس میں صدر مملکت اور ہائیکورٹ تمام امور کو مد نظر رکھنے میں ناکام رہے۔ہراسگی کا قانون ظاہر کرتا ہے کہ جنسی ہراسگی عورت کے وقار اور عزت کو متاثر کرتی ہے، ہراسگی کے قانون کے مقصد کام کی جگہ پر صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے، جنسی تفریق کی بنیاد پر کام کی جگہ پر جنسی ہراسگی مخالفت کا ماحول پیدا کرتی ہے، جسٹس عائشہ ملک نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جسٹس یحیٰی خان آفریدی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں