اہم خبریں

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )این ای سی اجلاس، وزیراعظم نے وسائل ومسائل صوبوں کے سامنے رکھ دئیے،،وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر950 ارب روپے کر رہے ہیں، سب کو مل کرپاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، ،،وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ ،نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،، نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز ،،بلوچستان حکومت کے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے متعلق تحفظات ،، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو شریک نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں